قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کےعلاقے غزہ کی پٹی میں محدود درندازی کے بعد ٹینکوں کے ذریعے علاقے میں گولہ باری کی۔
عینی شاہدین نے مرکزاطلاعات فلسطین کو بتایا کہ قابض فوج نے منگل کے روز وسطی غزہ میں وادی غزہ کےقریب اور البریج کیمپ میں موجود مزاحمتی مراکز پرگولہ باری کی۔ گولہ باری کے نتیجے میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم متعدد گولے گھروں پر گرنے سے گھروں کو نقصان پہنچا۔ گولہ باری سے علاقے میں سخت خوف ہراس پایا جا رہا ہے۔
عینی شاہدین کے مطابق البریج کیمپ پر گولہ باری سے قبل اسرائیلی فوج نے قریب سرحد سے کئی سو میٹر اندر دراندازی کی۔ اسرائیلی فوج کے بلڈوزروں کی مدد سے سرحد کے قریب سرنگوں کی تلاش کے لیے کھدائی بھی کی گئی۔
ادھر اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی سرحد پر فلسطینی نوجوانوں نے اسرائیلی فوج کا ایک کنٹرول ٹاور نذراتش کردیا۔