چهارشنبه 30/آوریل/2025

مصر سے ادویات اور خوراک کی کھیپ لے کرقافلہ غزہ پہنچ گیا

اتوار 20-مئی-2018

مصر کی جانب سے انسانی حقوق کے کارکنوں اور امدادی اداروں کی جانب سے خوراک اور ادیات کی کھیپ لے کر ایک قافلہ فلسطین کے علاقے غزہ پہنچ گیا ہے۔

الشرق الاوسط نیوز ایجنسی کے مطابق امدادی قافلہ ہفتے کے روز غزہ کی پٹی میں داخل ہوا۔ امدادی  سامان میں ادویات، علاج کے لیے استعمال ہونے والا طبی سامان اور خوراک شامل ہے۔

اس کے علاوہ مصر کے شہروں العریش، اسماعیلیہ اور قاہرہ سے ایمبولینسیں بھی غزہ بھیجی گئی ہیں تاکہ غزہ کے اسپتالوں میں زیرعلاج زخمیوں کو مصری اسپتالوں میں علاج کے لیے لے جایا جاسکے۔

خیال رہے کہ گذشتہ سوموار 14 مئی کو اسرائیلی فوج نے غزہ کی پٹی میں ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 63 فلسطینی شہریوں کو شہید اور تین ہزار سے زاید کو زخمی کردیا تھا۔ اس سے قبل 30 مارچ سے جاری تحریک حق واپسی میں اسرائیلی فوج اب تک 119 فلسطینی شہریوں کو شہید اور ہزاروں کو زخمی کرچکی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی