جمعه 15/نوامبر/2024

کتنے ممالک نےامریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی میں شرکت کی؟

ہفتہ 19-مئی-2018

اسرائیلی اخبار ’ہارٹز‘ نے انکشاف کیا ہے کہ 14 مئی کو امریکی سفارت خانے کی تل ابیب سے مقبوضہ بیت المقدس منتقلی کی افتتاحی تقریب میں 22 ممالک کے سفیروں نے شرکت کی۔

عبرانی خبار کے مطابق امریکا کی طرف سے مجموعی طورپر 86 ممالک کے سفیروں کو شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم تقریب میں صرف بائیس نے شرکت کی۔ شرکت کرنے والوں میں بیشتر لاطینی امریکا کے وہ ممالک شامل ہیں جو امریکا سے امداد حاصل کرتے ہیں۔

بعض افریقی ملکوں اور یورپی ممالک میں آسٹریا، ہنگری،رومانیہ اور جمہوریہ چیک کے سفیر شریک ہوئے۔

دیگر ملکوں میں گوئٹے مالا، بارا گوائے، ہنڈرواس، بوسنیا، جارجیا، مقدونیا، میانما[برما]، انگولا، کیمرون، جمہوریہ کانگو، ڈومینیکن، ایتھوپیا، کینیا، نائجیر، روانڈا، زامبیا اور تنزانیا کے سفیروں نے شرکت کی۔

بھارت، روس اور جاپان کو خصوصی طور پر امریکا اور اسرائیل دونوں کی طرف سے شرکت کی دعوت دی گئی تھی تاہم ان ممالک کا کا کوئی مندوب امریکی سفارت خانے کی افتتاحی تقریب میں شریک نہیں ہوا۔

قابل ذکر رہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے بدھ کے روز کہا تھا کہ اس نے آسٹریا، ہنگری، رومانیا اور جمہوریہ چیک میں موجود اپنے سفیروں کو بہ طور احتجاج واپس بلا لیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی