چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کی مشرقی سرحد پر احتجاجی کیمپوں میں نماز تراویح کا اہتمام

جمعہ 18-مئی-2018

فلسطین کی قومی کمیٹی برائے حق واپسی اور انسداد ناکہ بندی کی اپیل پر مشرقی غزہ میں جاری احتجاجی کیمپوں میں نماز تراویح کا اہتمام کیا گیا۔

قومی کمیٹی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی غزہ کی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کا سلسلہ ماہ صیام کے دوران بھی جاری رہے گا۔

قومی کمیٹی کا کہنا ہے کہ غزہ کی پٹی میں مذہبی اور دینی جماعتوں نے بھی  احتجاجی کیمپوں میں نماز ترایح اور نماز جمعہ کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ آج غزہ کی پٹی اور فلسطین بھر میں 14 مئی کو شہید ہونے والے فلسطینیوں کی یاد میں ’وفاء شہداء‘ منایا جائے گا۔

خیال رہے کہ 14 مئی کو غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر جمع ہزاروں فلسطینیوں نے حق واپسی کے لیے مظاہرے کیے۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا جس کے نتیجے میں 60 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوگئے تھے۔ غزہ کی مشرقی سرحد پر یہ احتجاج 30 مارچ 2018ء سے جاری ہے۔ اس احتجاجی تحریک کے دوران اب تک 110 فلسطینی شہید اور بارہ ہزار زخمی کیے جا چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی