ماہ صیام کے آتے ہی فلسطینیوں کی بڑی تعداد نے مسجد اقصیٰ میں نمازوں کی ادائی کے لیے کوششیں تیز کردی ہیں۔ مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح اور فجر کی نمازوں میں ہزاروں فلسطینیوں نے شرکت کی۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ شب ہزاروں فلسطینیون نے مسجد اقصیٰ میں نماز تراویح ادا کی۔ نماز تراویح کے بعد بڑی تعداد نے نماز فجر مسجد اقصیٰ میں ادا کی۔

مسجدا قصیٰ کے ڈائریکٹر الشیخ عمر الکسوانی نے فلسطینی قوم اور عالم اسلام کو ماہ صیام کی مبارک باد پیش کی۔ انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا کہ وہ ماہ صیام کے دوران نماز پنجگانہ مسجد اقصیٰ میں ادا کریں۔
انہوں نے عالم اسلام اور عرب اقوام کو بھی ماہ صیام کی مبارک باد پیش کی۔