چهارشنبه 30/آوریل/2025

امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے خلاف شکاگو میں مظاہرے

جمعرات 17-مئی-2018

امریکا کے تیسرے بڑے شہر شکاگو میں گذشتہ روز فلسطینی ،عرب اور تارکین وطن سمیت ہزاروں افراد نے فلسطینی شہریوں کے قتل عام اور امریکی سفارت خانے کی بیت المقدس منتقلی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق مظاہرین نے ہاتھوں میں فلسطینی پرچم، بینرز اور کتبے اٹھا رکھے تھے جن پر تل ابیب سے امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کے خلاف شدید نعرے درج تھے۔

مظاہرین نے فلسطین کی تحریک آزادی کے حق میں شدید نعرے بازی کی اور غزہ میں نہتے فلسطینی مظاہرین کے قتل عام کے خلاف بھی آواز بلند کی۔ اس موقع پر مقررین نے امریکی سفار خانے کی بیت المقدس منتقلی اور غزہ میں فلسطینی پناہ گزین مظاہرین کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے امریکی حکومت سے اسرائیل نواز پالیسی ترک کرنے کا مطالبہ کیا۔

مظاہرین نے امریکی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی مالی،مادی ، معنوی اور فوجی امداد کا سلسلہ بند کرے اورفلسطینیوں کے خلاف انتقامی پالیسی ترک کی جائے۔ مظاہرین نے شکاگو میں اسرائیلی قونصل خانے تک مارچ کیا اور قونصل خانے کے باہر بھی شدید نعرے بازی کی۔

مختصر لنک:

کاپی