پنج شنبه 01/می/2025

فلسطین میں منگل کی شام ماہ صیام کا چاند دیکھا جائے گا

پیر 14-مئی-2018

مفتی اعظم فلسطین اور سپریم افتاء کونسل کے چیئرمین الشیخ محمد حسین نے کہا ہے کہ ماہ صیام سنہ 1439ھ کا چاند کل 29شعبان المعظم بہ مطابق 15 مئی بہ روز منگل دیکھا جائے گا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق مفتی اعظم فلسطین کا کہنا ہے کہ القدس اور ملک کے دوسرے علاقوں میں موجود دارالافتاء کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ نماز مغرب اور غروب آفتاب کے بعد چاند دیکھیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ روئیت ہلال کے لیے ایک عادل گواہی کافی ہے۔ مفتی اعظم نے عوام الناس سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ ماہ صیام کا چاند دیکھنے کی کوشش کریں اور چاند دیکھنے پر گواہی مقامی افتاء کے دفتر میں دیں۔

مختصر لنک:

کاپی