قابض صہیونی پولیس نے مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینی خواتین پر وحشیانہ تشدد کیا۔ تشدد کانشانہ بننے والی خواتین میں بچیاں بھی شامل ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق قابض فوج نے فلسطینی خواتین پر اس وقت تشدد شروع کیا جب یہودی آباد کاروں کی بڑی تعداد قیام اسرائیل کے حوالے سے ایک ریلی کی تیاریاں کررہی تھی۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے باب العامود کی طرف آنے والے تمام راستوں کی ناکہ بندی کردی اور مسجد اقصیٰ میں عبادت اور نماز کے لیے آنے والی خواتین کو وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا۔
اس موقع پر اسرائیلی آباد کاروں نے پرچم بردار جلوس نکالنے کی کوشش کی۔ اسرائیلی پولیس اور فوج کی طرف سےانہیں فول پروف سیکیورٹٰی مہیا کی گئی تھی۔