جمعه 15/نوامبر/2024

’ناسا‘ کا مریخ پر ہیلی کاپٹر بھیجنے کا اعلان!

اتوار 13-مئی-2018

امریکی خلائی تحقیقاتی ادارے’ناسا‘ نے سنہ 2020ء میں چھوٹا ہیلی کاپٹر مریخ پر بھیجنے کا اعلان کیا ہے۔ ناسا کا یہ اپنی نوعیت کا سب سے منفرد مشن ہوگا جو پہلی بار مریخ پر بھیجا جائے گا۔ اس مشن کا مقصد آنے والی نسلوں کو سرخ سیارے کے بارے میں اہم معلومات کی رسائی کی راہ ہموار کرنا ہے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق ناسا کا کہنا ہے کہ وہ سرخ سیارے یعنی مریخ پر دو سال کے بعد ایک چھوٹا ہیلی کاپٹر بھیجے گا۔ دو پنکھوں والے اس جہاز کو خلاء میں طویل سفر کے مطابق ڈیزائن کیا جا رہا ہے۔ اس کا حجم بیس بال کی گیند جتنا ہوگا اور وزن 1.8 کلو گرام ہوگا۔

اس منی ہیلی کاپٹر کی رفتار فی تین ہزار کلو میٹر فی منٹ ہوگی جو زمین پر اڑنے والے ہیلی کاپٹر کی رفتار سے 10 گنا زیادہ ہے۔

پروجیکٹ کی خاتون ڈائریکٹر میمی اونگ کا کہنا ہے کہ اب تک کسی بھی ہیلی کاپٹر کی ریکارڈ اونچائی پر پرواز 12200 میٹر تک بتائی گئی ہے۔ یہ زمین کے گرد صرف ایک فیصد ہے۔ جب ہیلی کاپٹر مریخ کا سفر کرے گا تو وہ اس کی بلندی زمین کے مدار سے 30 ہزار 480 میٹر ہوگی۔

مختصر لنک:

کاپی