شنبه 16/نوامبر/2024

’ملائیشیا القدس فاؤنڈیشن‘ کا ویب سائیٹ پر’النکبہ‘ خصوصی گوشہ قائم

اتوار 13-مئی-2018

ملائیشیا میں فلسطین کے تاریخ شہر مقبوضہ بیت المقدس کے دفاع کے لیے کام کرنے والی تنظیم ’ملائیشیا القدس’ نے اپنی آفیشل ویب سائیٹ پر ملایا اور انگریزی زبانوں میں ’النکبہ‘ کے حوالے سے خصوصی معلومات گوشہ قائم کیا ہے۔

کمپنی کے ڈائریکٹر شریف ابو شمالہ نے ایک بیان میں کہا کہ ویب سائیٹ پر خصوصی صفحے کا قیام ’النکبہ‘ کے 70 سال پورے ہونے کی مناسبت سے تیار کیا گیا ہے۔ اس نئے معلوماتی صفحے پر سنہ 1948ء میں ارض فلسطین میں صہیونی ریاست کےقیام، فلسطینیوں کی جبری بے دخلی، فلسطینیوں کے قتل عام اور 78 فی صد فلسطینی اراضی پر قبضے کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔

اس معلوماتی گوشے میں فلسطین میں صہیونی جرائم پیشہ مافیا، قبضہ مافیا کے آغاز، برطانیہ کی زیرنگرانی یہودیوں کی فلسطین میں سرگرمیاں، صہیونیوں کی فلسطینیوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں، فلسطینیوں کی منظم نسل کشی اور بڑی تعداد میں فلسطینیوں کی گھروں سے بے دخلی اور جبری ھجرت کے  سلسلہ وار واقعات بیان کیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی