شنبه 03/می/2025

حماس کا اعلیٰ اختیاراتی وفد مذاکرات کے لیے قاہرہ روانہ

اتوار 13-مئی-2018

اسلامی تحریک مزاحمت ’حماس‘ کی اعلیٰ قیادت کا ایک وفد آج اتوار کو مصری حکومت سے مذاکرات کے لیے قاہرہ روانہ ہوگیا۔ حماس کا وفد غزہ کی بین الاقوامی گذرگاہ رفح سے مصر میں داخل ہوا۔

رفح گذرگاہ کےنگران شعبے کے مرکزاطلاعات کے مطابق حماس کا وفد اتوار کو  گذرگاہ سے مصر میں داخل ہوگیا۔

غزہ سے مذاکرات کے لیے مصر جانے والی حماس کی قیادت کے بارے میں مزید تفصیلات سامنے نہیں آئیں اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ آیا قاہرہ کے دورے پر کون کون گیا ہے۔ اس دورے کا پہلے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی