پنج شنبه 01/می/2025

فلسطینی مظاہرین نے مشرقی غزہ میں اسرائیل کا ڈرون مار گرایا

ہفتہ 12-مئی-2018

فلسطین  کے علاقے غزہ کی پٹی کے مشرق میں ہونے والے مظاہرے کے دوران مظاہرین نے اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ مار گرایا۔ یہ ڈرون مظاہرین کی تصاویر بنانے کے لیے فضاء میں چھوڑا گیا تھا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیل کا ایک ڈرون طیارہ مظاہرین کے اوپر سے گذر رہا تھا کہ اس دوران مظاہرین نے اس پر سنگ باری شروع کر دی۔ مسلسل سنگ باری سے نچلی پرواز کرنے والے اس ڈرون کو مار گرایا گیا۔

خیال رہے کہ کل جمعہ کو مشرقی غزہ میں ہزاروں فلسطینیوں نے تحریک حق واپسی کے مظاہروں میں حصہ لیا، اس دوران اسرائیلی فوج نے ریاستی دہشت گردی کے دوران مزید دو فلسطینیوں کو شہید اور درجنوں کو زخمی کردیا۔

مختصر لنک:

کاپی