سه شنبه 13/می/2025

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی کی اسپتال میں سرجری

جمعرات 10-مئی-2018

اسرائیلی جیل میں قید فلسطینی مریض اسیر کو حالت تشویشناک ہونے کے بعد اسرائیل کے تل ہاشو میر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں آج اس کا آپریشن کیا گیا۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی رپورٹ کے مطابق 30 سالہ اسیر عزیز عویسات کو الرملہ جیل ڈسپنسری میں دل کا دورہ پڑا، جس کے بعد اسے اساف ہروفیہ اسپتال لے جایا گیا، حالت مزید خراب ہونے پر اسے تل ہاشومیر اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ53 سالہ اسیر عویسات  کا تعلق مقبوضہ بیت المقدس کے علاقے جبل المکبر سے ہے اور وہ سنہ 2014ء سے اسرائیلی جیل میں قید ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی