چهارشنبه 30/آوریل/2025

سیاہ چاکلیٹ بینائی کے لیے مفید

بدھ 9-مئی-2018

امریکا میں کی گئی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ گہرے سیاہ رنگ کی چاکلیٹ افراد میں بینائی کے لیے غیرمعمولی حد تک مفید ہے۔

امریکی ریاست ٹیکساس میں قائم ’انکارٹ وورڈ‘ یونیورسٹی کی طرف سے جاری کردہ تحقیق سائنسی جریدے ’جاما اوپاتھالوجی‘ میں شائع کی گئی ہے۔

تحقیق کی تیاری کے دوران 21 خواتین اور 9 مردوں سمیت کل 30 افراد کو شامل کیا گیا۔ ان کی عمریں 26 سال کے درمیان تھیں اور انہیں بینائی کے مسائل کا سامنا تھا۔

ماہرین نے ایک گروپ کو سیاہ رنگ کی چاکلیٹ کا ایک ٹکڑا دیا۔ دوسرے گروپ کو کاکاؤ چاکلیٹ دی گئی۔ ماہرین نے دیکھا کہ جن افراد کو گہرے سیاہ رنگ کی چاکلیٹ دی گئی تھی ان کی چاکلیٹ کھانے کے دو گھنٹے بعد بینائی میں قدرے بہتری آئی۔ تاہم کا کاؤ چاکلیٹ کھانے والےافراد کی بینائی کی بہتری پر کوئی اثر نہیں پڑا۔

مختصر لنک:

کاپی