جمعه 02/می/2025

اسرائیل کا دمشق کےقریب فوجی مرکز پر فضائی حملہ

بدھ 9-مئی-2018

اطلاعات کے مطابق اسرائیل نے شام کے صدر مقام دمشق کے قریب الکسوہ کے مقام پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق شامی فضائی دفاع نے اسرائیل کی طرف سے داغے گئے دو میزائل الکسوہ کے مقام پر جوابی کارروائی میں تباہ  کر دیے ہیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی جنگی طیاروں نے دمشق کے قریب ایرانی کمیونیکیشن ملٹری اڈے کو نشانہ بنایا ہے۔

ادھر اسرائیل کے عبرانی ذرائع ابلاغ نے فوجی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ فوج نے وادی گولان میں  نقل وحرکت بڑھا دی ہے۔

اسرائیلی فوج کی طرف سے وادی گولاں میں فوجی بنکروں اور پناہ گاہوں کو بھی تیار رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی