امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ مقبوضہ بیت المقدس میں کھولے جانے والے امریکی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کریں گے۔ وائٹ ہاوس کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق یروشیلم میں کھولے گئے امریکی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی موجودگی غیر متوقع ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس میں 12 مئی کو امریکی سفارتخانے کی افتتاحی تقریب میں امریکی وفد میں وزیر خزانہ کے سیکرٹری سٹیون میوچن، ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیرڈ کوشنر اور بیٹی ایوانکا ٹرمپ جو وائٹ ہاوس میں ڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر خاص کے طور پر اپنے فرائض سرانجام دیتے ہیں، شامل ہوں گے۔