اسرائیلی حزب اختلاف سے تعلق رکھنے والے اکثر رکن پارلیمان کو امریکی سفارتخانے کی بیت المقدس منتقلی کی تقریب میں شرکت کے لئے دعوت نہیں دی گئی ہے۔
اسرئیلی ذرائع ابلاغ کے مطابق 13 مئی کو منعقد کی جانے والی ایک تقریب میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو، امریکی سفیر ڈیوڈ فرائیڈمین اور امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کوشنر سمیت امریکی ارکان سینیٹ کا ایک وفد ہوگا۔
اسرائیلی حکومت نے کنیسٹ خارجہ اور دفاعی کمیٹی کے ارکان سمیت حکومتی اتحاد کے تمام ارکان کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔
اس موقع پر متحدہ عرب لسٹ پارٹی کے رکن احمد طبی کا کہنا تھا کہ انہیں اس تقریب میں مدعو نہیں کیا گیا اور یہ ایک اچھا اقدام ہے۔
ایک اور عرب رکن پارلیمان یوسف جبرین کے مطابق انہیں بھی مدعو نہیں کیا گیا اور نہ ہی وہ اس تقریب میں شرکت کے حامی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ” میں اس دن اس امریکی اقدام پر احتجاج کروں گا۔”