اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کی مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے مطابق ہفتے کے روز شہید ہونے والے چھ جنگجوئوں کے مشن کی مزید تفصیلات بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ان تمام افراد نے غزہ پر اسرائیلی جاسوسی کے آپریشن کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔
القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ شہداء القسام غزہ پر اسرائیل کی جانب سے اپنی نوعیت کے سب سے بڑے جاسوسی نظام کو ناکام بنانے کے مشن پر کام کر رہے تھے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ ان تمام شہداء نے فلسطینی عوام اور مزاحمتی گروپوں کو اسرائیل کی سازشوں سے بچانے کے لئے کے لئے مشن اپنے سر لیا اور اپنی جانیں قربان کیں۔
بیان کے مطابق اس مشن کی مزید تفصیلات وقت کے ساتھ ساتھ فلسطینی عوام کے ساتھ شئیر کی جائینگی۔
القدس بریگیڈز نے قابض اسرائیل کو اس جرم کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے کہا کہ اسے اس کی سخت قیمت چکانا پڑے گی۔