چهارشنبه 30/آوریل/2025

انڈونیشیا کی جانب سے اسرائیلیوں کو سیاحتی ویزوں کے اجراء پر تشویش

پیر 7-مئی-2018

فلسطین کے لئے بائیکاٹ تحریک نے انڈونیشیا کی جانب سے اسرائیلیوں کی سیاحتی ویزا کے لئے درخواستیں جمع کروانے کی اجازت دینے کی شدید مذمت کی ہے۔

تحریک کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ قضیہ فلسطین کے لئے ایسے نازک مرحلے پر ایسے اقدامات قابض صہیونی حکام کو قانونی حیثیت فراہم کرتے ہیں اور اسرائیلیوں کو فلسطینی عوام کے خلاف مظالم کرنے کا حوصلہ ملتا ہے۔

تحریک کے مطابق انڈونیشیا کے حکام کو اپنی پوزیشن واضح کرنا ہوگی اور انڈونیشی عوام اور حکومت کو اسرائیل کا اعلانیہ بائیکاٹ کرنا ہوگا۔

مختصر لنک:

کاپی