اسرائیلی کابینہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر جنگ افیغدور لیبرمین کو جنگ شروع کرنے کے اختیار دینے سے متعلق متنازعہ بل پر نظر ثانی کی جائے گی۔
اسرائیل کے مِیڈیا ذرائع کے مطابق اسرائیلی کابینہ نے عوامی ردعمل اور ہائی کورٹ کی ممکنہ کارروائی سے پریشان ہوتے ہوئے اس قانون پر نظر ثانی کا فیصلہ کیا ہے۔
اس بل کو ابھی پچھلے ہفتے ہی کنیسٹ کے اجلاس کے دوران 41 کے مقابلے میں 62 ووٹوں سے پاس کیا گیا تھا۔ اس ووٹ کے ذریعے سے ایک سے قانون میں ترمیم کی گئی ہے جس میں پہلے انتہائی نامساعد حالات میں اعلان جنگ کے لئے تمام کابینہ کو ووٹنگ کرنا لازمی ہوتا تھا۔