فلسطین کی قومی پروگریسو موومنٹ کے سیکریٹری جنرل مصطفیٰ البرغوثی نے اگلے ہفتے فلسطینی نکبہ کے 70 سال مکمل ہونے کے موقع پر عوامی انتفاضہ کی تحریک چلانے کا مطالبہ کیا ہے۔
البرغوثی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے 1948 کے نکبہ کے موقع پر بیت المقدس میں فلسطینی سفارتخانے کی منتقلی ایک شرمناک عمل ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی انتظامیہ کی جانب سے بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت تسلیم کیا جانا بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی اور ایک جنگی جرم ہے۔