قابض صہیونی حکام نے اگلے ہفتے کے دوران امریکی سفارتخانے کے بیت المقدس میں افتتاح کی تیاریاں کرتے ہوئے پورے بیت المقدس کی سڑکوں پر امریکی سفارتخانے کے رہنمائی بورڈ لگانا شروع کردئیے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق بیت المقدس بھر میں انگریزی، عبرانی اور عربی زبان میں امریکی سفارتخانے کی جانب نشاندہی کرنے والے سائن بورڈ لگا دئیے گئے ہیں۔
یہ سائن بورڈ مقبوضہ بیت المقدس کی امریکی قونصل خانے کی عمارت کے قریب لگائے گئے ہیں۔ یہ قونصل خانے کی عمارت عارضی طور پر امریکی سفارتخانے کی عمارت قرار دی گئی ہے اور اس کا 14 مئی کو افتتاح کیا جائے گا۔