فلسطینی شہری عبدالفتاح الشریف کے قاتل اسرائیلی فوجی ایلور عزریہ کو اسرائیلی فوجی عدالت جمعرات کے روز رہا کرسکتی ہے۔
عبرانی روزنامے اسرسائیل حیوم کے مطابق یہ فیصلہ عزریہ کی قید کے ختم ہونے کے ایک روز بعد سامنے آسکتا ہے۔ عزریہ کو پہلے ہی دی جانے والی ہلکی سزا کو اسرائیلی فوج کا پیرول بورڈ ایک تہائی کم کرچکا تھا۔
عزریہ کو اپنے بھائی کی شادی میں شرکت کے لئے رہائی کی مقررہ تاریخ سے قبل ہی رہا کردیا جائے گا۔ اس کے خاندان کے مطابق عزریہ کی رہائی کی خوشی میں منعقد کردہ تقریب میں سینکڑوں افراد شرکت کریں۔
ایلور عزریہ کو زخمی فلسطینی نوجوان عبدالفتاح کو سر میں گولی مارنے کے مقدمے میں سزا وار قرار دیا گیا تھا۔