قابض اسرائیلی حکام نے غرب اردن سے تعلق رکھنے والے چار فلسطینیوں کے “الکرامہ” سرحدی کراسنگ کے ذریعے سفر پر پابندی عائد کر دی۔ حکام نے پابندی کی کوئی وجہ بھی بیان نہیں کی۔
عمومی انتظامیہ برائے بارڈر کراسنگز نے اتوار کے روز جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ہفتے کے روز 3118 فلسطینیوں نے الکرامہ راہداری کے راستے سفر اختیار کیا۔
بیان کے مطابق 1418 افراد غرب اردن سے باہر جبکہ 1700 اردن کے راستے مغربی کنارے میں داخل ہوئے جبکہ اسرائیلی حکام نے چار شہریوں کو نامعلوم وجوہات کی بنا پر سفر کی اجازت نہیں دی۔
الکرامہ راہداری اتوار کے روز صبح ساڑھے سات بجے سے دن ساڑھے نو بجے تک آمد وروفت کے لئے کھولی جاتی ہے۔