غزہ کی پٹی کے شمالی علاقے بیت لحیہ میں موجود ایک فلسطینی مزاحمتی کیمپ کو اسرائیلی جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق ایک اسرائیلی ایف 16 طیارے نے بیت لحیہ کے شمالی علاقے میں ایک میزائل داغا ہے جس کے نتیجے میں کچھ املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ فوج کی جانب سے یہ حملہ فلسطینی نوجوانوں کی جانب سے سرحدی باڑ کو عبور کرنے کی کوشش کا ناکام بنانے کے لئے کیا گیا تھا۔