قابض اسرائیلی فوجیوں نے اردنی اور عرب پبلشرز کو فلسطین کے بین الاقوامی بک فئیر میں شرکت کرنے سے روک دیا ہے۔
اردن کی خبر رساں ایجنسی پیٹرا کے مطابق اردنی پبلشرز کی ایسوسی ایشن نے اسرائیل کی جانب سے اسرائیلی فیصلے کی مذمت کی اوراس فیصلے کو فلسطینی علاقوں پر مسلط محاصرے کے جارح اقدامات کا تسلسل قرار دیا۔
تنظیم کے مطابق اردنی اور عرب پبلشرز کی کتابیں فلسطین میں پہنچ جانے کے باوجود انہیں 11 ویں سالانہ فلسطینی بک فئیر میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔
تنظیم کا کہنا تھا کہ ہر دفعہ فلسطینی اتھارٹی نے پبلشرز کے داخلی پرمٹ اسرائیلی حکام کو بھیج کر ان سے اجازت لے لی تھی مگر اس دفعہ اجازت نہیں دی گئی۔