چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کے شہریوں کا القسام کے جنگجوئوں کو الوداع!

اتوار 6-مئی-2018

غزہ کی پٹی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں فلسطینیوں نے حماس کی مسلح ونگ القسام بریگیڈز کے چھ شہداء کے جنازے میں بھرپور شرکت کر کے انہیں اس جہان فانی سے الوداع کیا۔

القسام بریگیڈز کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں بتایا گیا کہ اس کے چھ جنگجو الزوابدہ میں ایک پیچیدہ سیکیورٹی آپریشن کے دوران شہید ہوگئے تھے۔ بیان میں بتایا گیا تھا کہ واقعہ کی مزید تفصیلات کچھ عرصے کے بعد واضح کی جائینگی۔

ان شہداء کی شناخت محمود الاستاذ، وسام ابو محروک، طاہر شاہین، موسیٰ سلمان، محمود الطواشی اور محمود القیشاوی کے نام سے کی گئی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی