پنج شنبه 01/می/2025

درجنوں یہودی آبادکاروں کی مسجد اقصیٰ میں در اندازی

اتوار 6-مئی-2018

اسرائیل کے درجنوں یہودی آبادکاروں نے اتوار کے روز  پولیس کی بھاری تعداد میں مسجد اقصیٰ پر ہلہ بول دیا۔ خبر رساں ادارے "قدس پریس” کے مطابق اسرائیلی پولیس اہلکاروں کی بھاری نفری کی نگرانی میں تقریباً 57 آبادکاروں پر مشتمل جتھہ مراکشی دروازے کی جانب سے مسجد میں داخل ہوا۔

یہودی آبادکاروں مسجد اقصیٰ کے صحن میں آزادانہ پھرتے رہے اور انھوں نے صحن میں تلمودی عبادات بھی ادا کیں۔ اس موقع پر انھیں نام نام نہاد "ٹیمپل مونٹ” کی خود ساختہ تاریخ سے متعلق پریزنٹیشن بھی دی گئی۔

اسرائیلی پولیس نے حال ہی میں صبح کے وقت مسجد اقصیٰ آنے والے فلسطینیوں پر عائد پابندیوں میں مزید سختی کی ہے۔ صہیونی پولیس عموماً صبح کے وقت مسجد اقصیٰ کی زیارت کو آنے والے فلسطینیوں کے شناختی کارڈ ضبط کر لیتی ہے تاکہ وہ زیادہ دیر مسجد میں نہ ٹہر سکیں۔ اسرائیلی پولیس یہود آبادکاروں کی اشتعال انگیز دراندازیوں پر احتجاج اور ان سے ہاتھا پائی کرنے والےفسلطینیوں کو فی الفور حراست میں لے لیتی ہے۔

یہودی آباد کاروں کی مزید تعداد مسجد اقصیٰ میں دوپہر کے وقت بھی آن دھمکتی ہے کیونکہ اسرائیلی حکام نے انہیں بعد از دوپہر بھی قبلہ اول میں در اندازی کی اجازت دے رکھی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی