غزہ میں بیروزگاری اور نامساعد حالات سے تنگ آکر ایک فلسطینی دوشیزہ نے زمین دوز دکان بنانے کی ٹھانی ہے تاکہ وہ اپنا کاروبار شروع کرسکے۔
اپنی نوعیت کی اس پہلی دکان کا انداز ایک بھول بھلیا جیسا ہے اور اس کی دیواروں پر مختلف انواع و اقسام کی اشیاء سجاوٹ کے لئے رکھی گئی ہیں۔
اس دکان کے شو روم میں سجاوٹ کی پرانی اور نئی اشیاء کا ایک ایسا مجموعہ رکھا گیا ہے جو کہ تمام ضرورتوں کو پورا کرسکتا ہے۔
فلسطینی دوشیزہ کا یہ منصوبہ انتہائی کٹھن حالات میں زندگی گزارنے والے فلسطینیوں کی بے پایاں ہمت و عزم کی ایک مثال ہے۔