فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے اپریل کے دوسرے حصے میں39 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائی جاتی ہیں۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق کلب برائے اسیران کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے 16 سے 30 اپریل تک 39 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئیں جن میں سے 23 کو پہلی بار اور دیگر کی سابقہ سزاؤں کی تجدید کی گئیہ
خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں7 ہزار فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں350 بچے، 56 خواتین، 700 انتظامی قید، 12 ارکان پارلیمان اور 500 انتظامی قیدی شامل ہیں۔