چهارشنبه 30/آوریل/2025

ایران کے جوہری پروگرام بارے الزامات، امریکا اسرائیل یکجا ہوگئے

جمعرات 3-مئی-2018

اسرائیل ایران پر الزام لگائے اور امریکا صہیونی ریاست کا ساتھ نہ دے ایسا نہیں ہوسکتا۔ حسب معمول اسرائیل نے دعویٰ کیا کہ ایران معاہدے کے باوجود ایٹم بم بنانے کی تیاری کر رہا ہے۔ امریکا نے کوئی ثبوت مانگا اور نہ تحقیق کی۔ فورا اسرائیل کے دعوے کو مصدق اورمستند قرار دیا۔

امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے باور کرایا ہے کہ ایران کے جوہری پروگرام کے حوالے سے ہزاروں نئے دستاویزات اور معلومات موجود ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں اسرائیلی دستاویزات "حقیقی اور مصدّقہ” ہیں اور ان کا بڑا حصّہ امریکی ماہرین کے لیے نیا ہے۔

پیر کے روز طیارے میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے پومپیو کا کہنا تھا کہ واشنگٹن ایرانی جوہری معاہدے کی اصلاح کے لیے سنجیدگی سے کام کر رہا ہے۔

اس سے قبل وہائٹ ہاؤس بھی پیر کے روز اعلان کر چکا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام کے بارے میں اسرائیل کی جانب سے اعلان کردہ معلومات اس حوالے سے "نئی اور قائل کرنے والی تفصیلات” فراہم کرتی ہیں کہ ایران ایسے جوہری ہتھیار تیار کرنے کی کوششیں کر رہا ہے جن کو میزائلوں کے ذریعے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

وہائٹ ہاؤس کے مطابق وہ اس سلسلے میں اسرائیل کی اعلان کردہ معلومات پر پوری توجہ سے غور کر رہا ہے۔

وہائٹ ہاؤس کا مزید کہنا تھا کہ "یہ حقائق ان باتوں سے میل رکھتے ہیں جن کا امریکا کو ایک طویل عرصے سے علم ہے.. اور وہ یہ کہ ایران کے پاس جوہری ہتھیاروں کا ایک طاقت ور اور خفیہ پروگرام ہے جس کو اس نے دنیا سے چھپانے کی کوشش کی تاہم ناکام رہا”۔

مختصر لنک:

کاپی