اسرائیلی کنیسٹ [پارلیمنٹ] میں پیش کردہ ایک بل کی منظوری دی گئی ہے جس کے تحت فوجی کارروائی یا جنگ شروع کرنے کا اختیار حکومت کے بجائے پارلیمنٹ کو منتق کر دیا گیا ہے۔
اسرائیلی ذرائع ابلاغ میں آنے والی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ کنیسٹ میں پیش کردہ بل پر گذشتہ روز رائے شماری کی گئی۔ رائے شماری میں فوجی کارروائی کا اختیار اسرائیلی پارلیمنٹ کو منتقل کر دیا گیا۔
قانون کے نفاذ کے بعد اسرائیلی حکومت کو جنگ کے لیے پارلیمنٹ سے باضابطہ منظوری حاصل کرنا ہوگی۔
عبرانی اخبار ’معاریو‘ کے مطابق بل کی حمایت میں62 ارکان نےووٹ ڈالا جب کہ 41 نے اس کی مخالفت کی۔
اس قانون کے تحت ہنگامی حالت میں وزیراعظم اور وزیر دفاع کو بھی فوجی کارروائی کا اختیار دیا گیا ہے۔ وزیراعظم اور وزیر دفاع کابینہ کو اعتماد میں لیے بغیر بھی ایسا کوئی فیصلہ کرسکتے ہیں۔