اسرائیلی فوج کی طرف سے فلسطینی رابطہ کار کو بتایا گیا ہے کہ فوج نےدو روز قبل غزہ کی سرحد پرتین فلسطینیوں کو شہید کرنے کےبعد ان کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں۔
ان تینوں فلسطینی شہداء کی عمریں بیس سال سے کم بتائی جاتی ہیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق صہیونی فوج کی طرف سے فلسطینی رابطہ کار کو بتایا گیا ہے کہ تینوں فلسطینیوں کو خان یونس کے مشرق اور رفح کے علاقے میں سرحد پر گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔
غزہ میں سرحدیی امور کے انچارج ماھر ابو عوف نے بتایا کہ صہیونی فوج کی طرف سے اطلاع دی گئی ہے کہ اس نے تین روز قبل غزہ کی سرحد پر خان یونس کے عطیہ محمد العماوی اور یوسف احمد العماوی جب کہ سولہ سالہ بچے یوسف جاسر ابو جزر کو شہید کرنے کے بعد ان کی لاشیں قبضے میں لے لی ہیں۔
قابض فوج کا کہنا ہے کہ 16 سالہ ابو جزر کے ساتھ آنے والے تین دوسرے لڑکوں کو حراست میں لے لیا گی ہے۔
قابض حکام نے تینوں شہداء کے جسد خاکی ان کے ورثاء کے حوالے کرنے سے انکار کردیا ہے اور کہا ہے کہ شہداء کی میتیں غیرمعینہ مدت کے لیے فوج کی تحویل میں رہیں گی۔