جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل نے قبلہ اول کے امام کی بیرون ملک سفر پر پابندی عاید کر دی

بدھ 2-مئی-2018

قابض اسرائیلی حکام نے مسجد اقصیٰ کے امام وخطیب، سپریم اسلامی کونسل کے چیئرمین الشیخ عکرمہ صبری کے بیرون ملک سفر پر ایک ماہ کی پابندی عاید کر دی ہے۔ قابل تجدید پابندی کا اطلاق کل یکم مئی سے ہوگیا ہے۔

الشیخ عکرمہ صبری نے مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگار کو بتایا کہ انہیں خدشہ ہے کہ اسرائیلی حکام ان کے بیرون ملک سفر پر چار ماہ تک پابندی برقرار رکھیں گے۔

الشیخ صبری نے سفر پر پابندی کو بلا جواز، ظالمانہ اور غیرقانونی قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے بیرون ملک سفر پر پابندی ظالمانہ اقدام ہے جس کا کوئی آئینی اور اخلاقی جواز نہیں۔

خیال رہے کہ اسرائیلی حکام کی طرف سے الشیخ عکرمہ صبری کے بیرون ملک سفر پر ایک ایسے وقت میں پابندی لگائی گئی ہے جب وہ آئندہ ہفتے استنبول میں ہونے والی فقہ اکیڈمک کانفرنس میں شرکت کے لیے ترکی جانے کی تیاری کررہے تھے۔ اس کانفرنس میں دنیا بھر سے جید علماء کرام کو مدعو کیا گیا ہے۔

خیال رہے کہ الشیخ عکرمہ صبری کے بیرون ملک سفر پر پابندی کا یہ پہلا واقعہ نہیں۔ ان پر ماضی میں پانچ بار بیرون ملک سفر پر پابندیاں عاید کی جاتی رہی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی