آلو ہمارے روز مرہ کی غذا کا حصہ ہے مگر بعض اوقات ہماری یہ مرغوب غذا زہر بھی بن سکتی ہے۔
ماہرین صحت نے ایک تحقیق میں بتایا ہے کہ آلو کا سبز حصہ زہریلے مواد پر مشتمل ہوتا ہے۔ اس میں ’السولانین‘ نامی زہر پایا جاتا ہے جس کے استعمال سے کئی بیماریاں لاحق ہوسکتی ہیں۔
جرمن ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ’سولانین‘ نامی زہریلے مرکب سے غشی، قے، پیٹ میں درد اور دست جیسے عوارض لاحق ہونے کا خطرہ ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ آلو استعمال کرتے وقت اس کا چھلکا اتار لینا چاہیے۔ تاہم اگر آلو بالکل تازہ ہوتو اس کے چھلے میں زہریلا مواد نہیں ہوتا۔ جس پانی میں آلو ابالے جائیں اسے کھانے میں استعمال نہ کیا جائے۔ اسی طرح پکےہوئے آلو کا ذائقہ کڑوا ہوجائے تو بھی اسے نہ کھایا جائے، ذائقہ بدلنا زہر کی علامت تصور کیا جاتا ہے۔