اسرائیل کے ایک عبرانی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ شب فلسطینی اتھارٹی، اسرائیل اور اردن پر مشتمل ایک وزارتی اجلاس بحر مردارکے مقام پر ہوا جس میں تینوں حکومتوں نے باہمی تجارتی امور پرتبادلہ خیال کیا۔
اخبار ’یسرائیل ھیوم‘ کی رپورٹ کے مطابق بحر مردار کے مقام پر ہونے والے اجلاس میں اسرائیلی وزیر صنعت واقتصادیات ایلی کوھین، اردن کے علاقائی تعاون کے وزیر عماد فاخوری اور فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی جب کہ جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
اخباری رپورٹ کے مطابق اجلاس میں غرب اردن کے مشرقی شہر اریحا میں ایک زرعی اور تجارتی فارم کے قیام پر غور کیا گیا۔
سنہ 2016ء کے بعد کسی اردنی وزیر کی اسرائیلی وزیر کے ساتھ یہ اپنی نوعیت کی پہلی ملاقات ہے۔