فلسطین کے علاقے مقبوضہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج نےگھر گھر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران 16 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ تلاشی کی آڑ میں شہریوں کو زدو کوب کیا گیا اور ان کےگھروں میں لوٹ مار بھی کی گئی۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق شمالی رام اللہ میں الجلزون پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج نے دھاوا بولا اور تین فلسطین بچوں جن کی عمریں 17 سال ہیں کو حراست میں لے لیا۔ ان کی شنخت محمد نضال الحطاب، معاذ سفیان الرمحی اور محمود نخلہ کے ناموں سے کی گئی ہے۔
ادھر بیت لحم میں ایک کارروائی کے دوران اسرائیلی فوج کےایک ہی خاندان کے چار افراد صلاح، احمد، منیر، حمز الزیر کو حراست میں لے لیا جب کہ کئی فلسطینیوں کی فوری گرفتاری کے نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔
گرفتاری کے بعد تمام فلسطینیوں کو نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔ ادھر سلفیت میں بنی حسان اور قراوہ کے مقامات پر چھاپوں کے دوران دو فلسطینیوں عمران ،عمار مرعی اور حمزہ مرعی کو حراست میں لے لیا۔