اسرائیلی فوج اور پولیس کی بھاری نفری نے مسجد اقصیٰ کی مشرقی دیوار سے متصل الرحمۃ قبرستان میں گھس کر قبروں کی بے حرمتی کی اور وہاں پر اگلنے والے پودوں کو کیمیائی مواد چھڑ کر تلف کردیا۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق اسرائیلی فوج اور پولیس کی معیت میں ماحولیاتی شعبے کے حکام نے قبرستان میں گھس کر قبروں کی بےحرمتی کا ارتکاب کیا۔ اس دوران فاتحہ خوانی کے لیے آنے والے فلسطینیوں کو بھی قبرستان میں داخل ہونے سے روک دیا گیا۔
خیال رہے کہ الرحمۃ قبرستان بیت المقدس کےان تاریخی قبرستانوں میں سے ایک ہے جس میں کئی جلیل القدر صحابہ کرام کی آخری ارام گاہیں بھی موجود ہیں۔ صہیونی حکام نے قبرستان کے ایک حصے کو مسمار کرکے وہاں پر ایک پارک بنا رکھا ہے۔ قبرستان کے بقیہ حصے کو بھی غصب کرنے کی سازشیں جاری ہیں۔ مقامی فلسطینیوں کو اپنی میتیں اس قبرستان میں دن کرنے کی بھی اجازت نہیں دی جاتی۔