فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب متعدد مقامات پر اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے تباہ کن بمباری اور میزائلوں سے حملہ کیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے نامہ نگاروں کے مطابق رات گئے اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ میں دیر البلح میں قائم القسام بریگیڈ کے کمپاؤنڈ پر بمباری کی۔ اس کے علاوہ مغربی گزہ میں فلسطینیوں کی کشتیوں پر بمباری کی گئی۔
نامہ نگارکے مطابق اسرائلی فوج کے جنگی طیاروں نے دیرالبلح میں القسام بریگیڈ کے کمپاؤنڈ پر 6 میزائل داغے۔ جائے وقوعہ سے دھوئیں کے بادل بلند ہوتے دیکھے گئے اور زور دار دھماکوں کی آوازیں بھی سنائی دی گئیں تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
عینی شاہدین نے بتایا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ کی بندرگاہ پر کھڑی کشتیوں پر بم باری کی جس کے نتیجے میں متعدد کشتیاں مکمل طورپر تباہ ہوگئیں۔