لاطینی امریکا میں مقیم فلسطینی تارکین وطن کی نمائندہ قیادت نے رواں ماہ کے آخر میں غرب اردن کے وسطی شہر رام اللہ میں ہونے والے نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔
مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق لاطینی امریکا میں رہنے والے فلسطینیوں کے نمائندہ رہ نماؤں نے ایک کھلا خط شائع کیا ہے جس میں ان کا کہنا ہے کہ لاطینی امریکا کی فلسطینی قیادت صدر محمود عباس کے حکم پر نیشنل کونسل کے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ غرب اردن میں نیشنل کونسل کے اجلاس کا انعقاد صہیونی ریاست کے قبضے میں منعقد کرنے کی کوشش ہے اور لاطینی امریکا میں رہنے والے فلسطینی رہ نما اس میں شرکت نہیں کریں گے۔
خیال رہے کہ حال ہی میں صدر محمود عباس نے فلسطین نیشنل کونسل کا اجلاس اپریل کے آخر میں رام اللہ میں منعقد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ اس اعلان کے بعد فلسطین کی بیشتر بڑی سیاسی اور مذہبی جماعتوں نے اس کا بائیکاٹ کیا ہے۔ بائیکاٹ کرنے والوں میں اسلامی تحریک مزاحمت [حماس]، اسلامی جہاد اور عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین نمایاں ہیں۔ لاطینی امریکا میں مقیم فلسطینیوں کی طرف سے نیشنل کونسل کے بائیکاٹ کا اعلان صدر محمود عباس کی آمرانہ پالیسیوں کا رد عمل ہے۔