شنبه 16/نوامبر/2024

ترکی کی یورپ کو القدس اور فلسطین کانفرنس کی تجویز

ہفتہ 28-اپریل-2018

ترک وزیر خارجہ چاویش اوگلو نے کہا ہے کہ ان کے ملک نے یورپی یونین کو تجویز دی ہے کہ وہ استنبول میں اسلامی تعاون تنظیم کے ساتھ القدس اور فلسطین کے حوالے سے مشترکہ کانفرنس کا انعقاد کرے تاکہ قضیہ فلسطین کا موثر حل نکالا جاسکے۔

جمعہ کے روز برسلز میں ہونے والے وزراء خارجہ کے اجلاس میں احمد چاویش اوگلو نے کہا کہ یورپی یونین اور اسلامی تعاون تنظیم ’او آئی سی‘ کے لیے ترکی میں القدس اور فلسطین کے حوالے سے کانفرنس کے انعقاد کی تجویز پیش کی جاتی ہے۔ اس کانفرنس میں یورپی یونین کی خارجہ کمیٹی کی سربراہ فیڈریکا موگرینی، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل یوسف بن احمد بن العثیمین اور فلسطینی وزیر خارجہ ریاض المالکی نے شرکت کی۔

اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے تجویز پیش کی یورپی یونین اور اسلامی تعاون تنظیم مل کر استنبول میں القدس اور فلسطین کانفرنس کا انعقاد کریں۔ ترکی اس کانفرنس کی میزبانی کرے گا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے دوسرے مندوبین نے ترکی کی اس تجویز سے اتفاق کیا اور زور دیا کہ عالمی برادری قضیہ فلسطین کے منصفانہ حل کے لیے موثر کوششیں جاری رکھے۔

مختصر لنک:

کاپی