چهارشنبه 30/آوریل/2025

تحریک حق واپسی کا 5واں جمعہ،3 فلسطینی شہید، 900 زخمی

ہفتہ 28-اپریل-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کی مشرقی سرحد پر حق واپسی کے لیے احتجاج کرنے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم مزید تین فلسطینی شہید اور 900 زخمی ہوگئے۔

فلسطینی کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زخمیوں میں 11 طبی عملے کے رضاکار شامل ہیں۔

فلسطینی وزارت صحت کے مطابق کل جمعہ کو اسرائیلی فوج کی ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت 29 سالہ عبدالسلام بکر،21 سالہ محمد امین المقید کے نام سے کی گئی ہے جب چوتھے شہید کا نام معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

 

 وزارت صحت کے ترجمان نے بتایا کہ مشرقی غزہ میں فلسطینیوں نے ’حق واپسی‘ کے لیے ریلیاں نکالیں۔ اس موقع پر اسرائیلی فوج نے مظاہرین پر سیدھی گولیوں سے فائرنگ کی، آنسوگیس کا بے دریغ استعمال کیا اور دھاتی گولیوں سے بھی مظاہرین کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 883 فلسطینی مظاہرین زخمی ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق 174 فلسطینی سیدھی فائرنگ سے زخمی ہوئے،129 آنس گیس کی شیلنگ اور 19 دھاتی گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے۔

زخمیوں میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے اور 206 کو درمیانے اور 243 کو معمولی درجے کے زخم آئے ہیں۔ زخمیوں میں 58 بچے اور 29 خواتین بھی شامل ہیں۔

 

خیال رہے کہ فلسطینی 30 مارچ سے حچھ ہفتوں پر مشتمل حق واپسی کی تحریک جاری رکھے ہوئےہیں۔ اس تحریک کے دوران اب تک تین درجن فلسطینی شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوچکے ہیں۔ فلسطینی ہرجمعہ کو مشرقی سرحد کی طرف مارچ کرتے ہیں۔ اس تحریک کا کل پانچواں جمعہ تھا۔ اسرائیلی فوج کے وحشیانہ تشدد کے نتیجے میں پانچ ہزار فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی