قابض اسرائیلی فوج نے فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس میں دو فلسطینی نوجوانوں کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد حراست میں لے لیا۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق پرانے بیت المقدس میں اسرائیلی فوجیوں نے دو فلسطینی شہریوں حمزہ قطینہ اور احمد الباسطی کو شارہ الواد سے حراست میں لیا۔ انہیں وہیں پر پہلے بری طرح مارا پیٹا اس کے بعد انہیں گاڑیوں میں ڈال کر نامعلوم مقام پر لے گئے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دونوں فلسطینیوں کو اس وقت تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب وہ پرانے بیت المقدس سے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائی کے لیے آ رہے تھے۔