چهارشنبه 30/آوریل/2025

غزہ کےاسپتالوں میں سرجری کے 4000 کیسز میں تاخیر کیوں؟

جمعرات 26-اپریل-2018

فلسطینی محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں زخمیوں کی تعداد میں اضافے کے باعث ہزاروں کی تعداد میں ضروری سرجری کے کیسز میں تاخیر ہوئی ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق غزہ کی  پٹی میں حالیہ ایام میں مشرقی سرحد پرجمع ہونے والے مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے بڑی تعداد میں فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔

غزہ کی پٹی میں اسپتالوں کے ڈائریکٹر ڈاکٹر عبدالطیف الحاج نے بتایا کہ غزہ میں سیکڑوں مظاہرین کے زخمی ہونے کے باعث غزہ میں چار ہزار سرجری کیسز تاخیر کا شکار ہوئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ غزہ میں قائم اسپتالوں میں پہلے ہی طبی سہولیات کا فقدان ہے۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کی پٹی کے اسپتالوں میں زخمیوں کی تعداد میں چار گنا اضافہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں اسپتال زخمیوں سے بھر گئے ہیں۔

خیال رہے کہ تیس مارچ کے بعد سے غزہ کی مشرقی سرحد پر جاری واپسی احتجاجی ریلیوں کے دوران اسرائیلی فوج کی طرف سے تشدد کے استعمال سے چار ہزار سے زاید شہری زخمی ہوچکے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی