جمعه 15/نوامبر/2024

ہالینڈ اسرائیل میں سفارت خانہ القدس منتقل نہیں کرے گا

جمعرات 26-اپریل-2018

یورپی ملک ہالینڈ نے امریکی حکومت کی اتباع کرتے ہوئے اسرائیل میں قائم اپنا سفارت خانہ مقبوضہ بیت المقدس منتقل کرنےکا اعلان مسترد کر دیا ہے۔

مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق اردن میں قائم ہالینڈ کی خاتون سفیر پوربرۃ یوزیاس نے ایک بیان میں کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ’اعلان القدس‘ غیر دانش مندانہ ہے۔

مسز زیویاس نے کہا کہ ہالینڈ کا اسرائیل میں قائم اپنے سفارت خانے کے بارے میں اصولی موقف ہے۔ وہ یہ کہ ہم سفارت خانہ بیت المقدس ہرگز منتقل نہیں کریں گے۔

خیال رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 6 دسمبر 2017ء کو مقبوضہ بیت المقدس کو صہیونی ریاست کا دارالحکومت تسلیم کرتے ہوئے تل ابیب سے سفارت خانہ بیت المقدس منتقل کرنے کا اعلان کیا تھا۔ ان کے اس اعلان پر عالم اسلام میں  شدید رد عمل سامنے آیا ہے۔

مختصر لنک:

کاپی