فلسطین کے مقبوضہ بیت المقدس شہر میں قائم جامعہ القدس کے طلباء اور اسرائیلی فوج کے درمیان تصادم میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق جنوب مشرقی بیت المقدس میں ابو دیس قصبے میں شاہراہ المدارس پر طلباء اور اسرائیلی فوج میں جھڑپیں ہوئیں۔ یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب طلباء کی ایک بڑی تعداد نے قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق جامعہ القدس کے طلباء اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں صبح سے شام تک جاری ہیں۔ قابض فوج کی طرف سے طلباء پر لاٹھی چارج کیا گیا، آنسوگیس کی شیلنگ اور دھاتی گولیوں کا استعمال کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد طلباء زخمی ہوگئے۔