جمعه 15/نوامبر/2024

رواں سال 338 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں

منگل 24-اپریل-2018

فلسطین میں انسانی حقوق کے لیے کام کرنے والے اداروں کی جانب سے جاری کردہ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام نے رواں سال کے دوران 338 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائی گئیں۔

فلسطینی اسیران اسٹڈی سیںٹر  کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ صہیونی حکام نےرواں  سال کے دوران حراست میں لیے گئے 338 فلسطینیوں کو انتظامی قید کی سزائیں سنائی گئیں جب کہ رواں ماہ کے دوران درجنوں فلسطینیوں کو دو ماہ سے چھ ماہ تک قابل تجدید انتظامی قید کی سزائیں سنائی جا چکی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق 222 فلسطینیوں کی انتظامی قید کی سزا میں تجدید کی گئی جب کہ 116 نئے فلسطینی قیدی ان میں شامل کیے گئے۔ بعض فلسطینیوں کی قید میں 8 ویں بار توسیع کی گئی۔ توسیع عرصہ دو ماہ سے چھ ماہ تک ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی زندانوں میں7 ہزار فلسطینی پابند سلاسل ہیں جن میں350 بچے، 56 خواتین، 700 انتظامی قید، 12 ارکان پارلیمان  اور 500 انتظامی قیدی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی