فلسطینی وزارت صحت کے ایک اعلان کے مطابق غزہ پٹی کے شمال میں واقع قصبے بیت لاہیا میں ایک دھماکے کے نتیجے میں ایک 55 سالہ فلسطینی کسان محمد نمر المقادمہ شہید ہوگیا۔
فوری طور پر دھماکے کی وجہ واضح نہیں ہو سکی۔ واقعے میں دو افراد زخمی بھی ہو گئے جن میں ایک محمد نمر کا بیٹا ہے، اسے سر میں چوٹ آئی۔ اس کے علاوہ ایک اور فلسطینی کسان بھی زخمی ہوا۔
عینی شاہدین کے مطابق یہ دھماکا زرعی اراضی میں ہوا جو المقادمہ خاندان کی ملکیت ہے۔ یہ زمین غزہ پٹی اور اسرائیل کے درمیان سرحد سے چند سو میٹر کی دُوری پر ہے۔
فلسطینی سکیورٹی ذرائع کے مطابق حماس کے زیر انتظام وزارت داخلہ نے دھماکے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔