یورپی ممالک میں قائم حفظان صحت اور خوراک کے تحفظ کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم نے اپنی تحقیق میں بتایا ہے کہ سبز چائے کا بہ کثرت استعمال جہاں بعض حوالوں سے صحت کے لیے مفید ہے وہیں اس کے نتیجے میں جگر کوغیرمعمولی نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق یورپی گروپ کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سبز چائے جسے چاہے کے مشروب کی تیاری کے لیے استعمال کیا جاتا ہے کو محفوظ سمجھا جاتا رہا ہے۔ جلدی میں تیارکی گئی چاہے میں آکسائیڈز کی مقدار بہت کم ہوتی ہے مگر اینٹی آکسائیڈز کی زیادہ مقدار مضر صحت ہوسکتی ہے اور اس کے نتیجے میں جگر کو نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔
رپورٹ کے مطابق بیشتر غذؤں میں ’فوڈ سپلیمنٹ‘ کی مقدار پانچ سے ایک ہزار ملی گرام تک ہوتی ہے جب کہ سبز چاےے میں یہ مقدار 90 سے 300 ملی گرام کے درمیان پائی جاتی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ یومیہ 800 ملی گرام فوڈ سپلیمنٹ کا استعمال صحت کے لیے خطرناک ہے۔