پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوج کی فائرنگ، سر میں گولی لگنے سے فلسطینی زخمی

ہفتہ 21-اپریل-2018

فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کی طرف سے کی گئی بلا اشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک فلسطینی نوجوان شدید زخمی ہوگیا۔

مرکز اطلاعات فلسطین کے مطابق جمعہ کو اسرائیلی فوج نے شمالی غزہ میں جبالیا پناہ گزین کیمپ کے قریب مشین گنوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک گولی فلسطینی شہری کے سر میں جا لگی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا۔

غزہ میں سیکیورٹی اور طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے نوجوان کی عمر اٹھارہ سال ہے اور اسے جبالیا میں انڈونیشی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں اس کی حالت خطرے میں بتائی جاتی ہے۔

ادھر اسرائیلی فوج نے جبالیا کیمپ پر آنسوگیس کے گولے پھینکے جس کے نتیجے میں دم گھٹنے سے متعدد شہری بے ہوش ہوگئے۔

مختصر لنک:

کاپی